Home / Uncategorized / ٹرمپ کے دورہ صدارت میں قومی سلامتی کا تیسرا مشیر، میک ماسٹر کی جگہ جان بولٹن کی تقرری
ٹرمپ کے دورہ صدارت میں قومی سلامتی کا تیسرا مشیر، میک ماسٹر کی جگہ جان بولٹن کی تقرری

ٹرمپ کے دورہ صدارت میں قومی سلامتی کا تیسرا مشیر، میک ماسٹر کی جگہ جان بولٹن کی تقرری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ آر میک ماسٹر کی جگہ بش دور میں اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر جان بولٹن کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں جنرل میک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کا کہا کہ ’انھوں نے بہترین کام کیا اور وہ ہمیشہ میرے دوست رہیں گے۔‘

جان بولٹن جو شمالی کوریا اور ایران پر حملہ کرنے کے حامی رہے ہیں نے فوکس نیوز کو بتایا کہ ’میرا کام اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ امریکی صدر کے پاس مکمل اختیارات کا مکمل انتخاب موجود ہو۔‘

خیال رہے کہ جنرل میک ماسٹر حالیہ دنوں کے دوران وائٹ ہاؤس سے جانے والے اعلیٰ ترین عہدے دار ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top