Home / Uncategorized / ٹی ٹوئنٹی فائنل: پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی فائنل: پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی فائنل: پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

زمبابوے کے ہرارے سپورٹس کلب میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان آیرون فنچ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستانی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

ایسے میں کپتان سرفراز نے کریز پر آ کر جارحانہ انداز اپنایا تاہم وہ 28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی اننگز کو مستحکم کرنے والے بلے باز اوپنر فخر زمان تھے جنھوں نے پاکستانی سکور کو رکنے نہیں دیا اور متواتر جاریحانہ کھیل پیش کرتے رہے۔ وہ 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے صاحبزادہ فرحان گلین میکسویل کی گیند پر سٹمپ ہو گئے اور اس کے فوراً بعد حسین طلعت صفر پر ہی کیچ آؤٹ ہو گئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top