Home / Uncategorized / ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ایک ٹیم کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ
ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ایک ٹیم کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ایک ٹیم کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو یکم جولائی سے زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جس میں زمبابوے کے علاوہ آسٹریلیا بھی شامل ہے۔

تین ملکی کرکٹ سیریز میں درحقیقت پاکستان کا اصل مقابلہ آسٹریلیا سے ہے۔ یہ دونوں اس وقت آئی سی سی کی عالمی رینکنگ کی دو سرفہرست ٹیمیں ہیں۔

پاکستان 131 پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے لیکن آسٹریلیا اس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے اور صرف پانچ پوائنٹس اسے پاکستان سے دور رکھے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top