Home / Uncategorized / پاکستان، افغانستان کا مشترکہ مقاصد کے لیے تعاون پر اتفاق
پاکستان، افغانستان کا مشترکہ مقاصد کے لیے تعاون پر اتفاق

پاکستان، افغانستان کا مشترکہ مقاصد کے لیے تعاون پر اتفاق

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور افغان صدر اشرف غنی نے خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعے کو افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے جہاں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

افغان صدارتی محل کے ترجمان شاہ حسین مرتضائی نے پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاق عباسی کے دورے کے حوالے سے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں ممالک نے عدم اعتماد کی فضا کو ختم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top