Home / Uncategorized / پاکستان، انڈیا اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان، انڈیا اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان، انڈیا اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق پاکستان، انڈیا اور افغانستان میں بدھ کو 6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل بلوچستان میں بھی زلزلے سے ایک بچی ہلاک اور نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں جرم کے مقام کے قریب 191 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12 بج کر سات منٹ (سات بج کر سات منٹ جی ایم ٹی) پر محسوس کیے گئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے زلزلے کے بعد چترال میں تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل، پاکستان اور انڈیا کے زیرانتظام کشمیر اور انڈیا میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ

Comments are closed.

Scroll To Top