Home / Uncategorized / ’پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں ہلاک‘
’پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں ہلاک‘

’پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں ہلاک‘

افغان وزارتِ دفاع کے حکام نے صوبہ کنّڑ میں امریکی فوج کی کارروائی میں پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان محمد ردمنیش نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملا فضل اللہ 13 جون کو کنّڑ میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل مارٹن اوڈونل کی جانب سے جمعرات کی شب ایک بیان جاری گیا تھا جس میں کہا گیا کہ 13 اور 14 جون کی شب امریکی فوج نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک کارروائی کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top