Home / Uncategorized / پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ
پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ

پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلی کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے معاملے پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں ملکی قوانین اور ویانا کنونشن 1961 کے مطابق بھر پور انصاف کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی سفیر نے ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانہ حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے بھرپور تعاون کرے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top