Home / Uncategorized / پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: فخر زمان نے بلی سٹین لیک سے نمٹ لیا
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: فخر زمان نے بلی سٹین لیک سے نمٹ لیا

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: فخر زمان نے بلی سٹین لیک سے نمٹ لیا

ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر غلط نہیں کیا۔ تین دن پہلے بھی ٹاس جیت کر انھوں نے یہی کچھ کیا تھا۔ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستانی بیٹنگ لائن سوکھے پتوں کی طرح جھڑ گئی۔

ٹورنامنٹ کے تناظر میں آج کا میچ بالکل بے معنی تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ہی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ اس لیے یہ میچ بظاہر رسمی کارروائی ہی تھا۔ پاکستان یا آسٹریلیا، کوئی بھی جیتتا، ٹورنامنٹ پہ کوئی خاص فرق نہ پڑتا۔

لیکن محض نفسیاتی برتری سے سوا بھی یہ ایک جنگ ہی تھی۔ پاکستان اگر یہ میچ ہار جاتا تو ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہو جاتا اور ایرون فنچ کی ٹیم اس کی جگہ لے لیتی۔

Comments are closed.

Scroll To Top