Home / Uncategorized / پاکستان میں انسانی حقوق کے رضاکاروں کو ڈیجیٹل حملوں کا سامنا، رپورٹ
پاکستان میں انسانی حقوق کے رضاکاروں کو ڈیجیٹل حملوں کا سامنا، رپورٹ

پاکستان میں انسانی حقوق کے رضاکاروں کو ڈیجیٹل حملوں کا سامنا، رپورٹ

کراچی: پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں کو سنگین نوعیت کے خطرات لاحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور انہیں باقاعدہ ڈیجیٹل حملوں کی مہم کے ذریعے نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 4 ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے اور اسپائی ویئر کے ذریعے ان کے موبائل اور کمپیوٹر کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ ‘انسانی حقوق کی نگرانی، پاکستان میں انسانی حقوق کے رضاکاروں کو ڈیجیٹل خطرات’ میں بتایا گیا کہ کس طرح حملہ کرنے والوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کو نقصان پہنچانے کے لیے جعلی آن لائن شناخت اور سوشل میڈیا پروفائل کا استعمال کیا، اس کے علاوہ کس طرح ان کی نگرانی کی اور انہیں سائبر کرائم کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top