Home / Uncategorized / پاکستان میں ہائی جیکنگ کے ملزموں کی نئی تصاویر جاری
پاکستان میں ہائی جیکنگ کے ملزموں کی نئی تصاویر جاری

پاکستان میں ہائی جیکنگ کے ملزموں کی نئی تصاویر جاری

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ان چار مبینہ ہائی جیکروں کی نئی ڈیجیٹل تصاویر جاری کی ہیں جو 1986 میں پاکستان میں ہوائی جہاز کی ہائی جیکنگ میں ملوث تھے۔

اس حملے میں دو امریکی شہری بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ان تصاویر پر کمپیوٹر کی مدد سے ایسے عمل کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کی عمر کا فرق نظر آئے۔

ایف بی آئی کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی تک کھلا ہے اور ایف بی آئی نے سنہ 2000 میں یہ تصاویر حاصل کی تھیں جنھیں کمپیوٹر کی مدد سے اس طرح ٹریٹ کیا گیا ہے کہ ان افراد کی شکلیں ان کی حالیہ عمر کے مطابق ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top