Home / Uncategorized / پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے دی، سیریز میں پانچ صفر سے کامیابی
پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے دی، سیریز میں پانچ صفر سے کامیابی

پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے دی، سیریز میں پانچ صفر سے کامیابی

زمبابوے کے شہر بلاویو میں کھیلے جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کر دیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جارحانہ بیٹنگ سے اننگز 364 رنز پر ختم کی ہے۔

اس نے جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں نے نقصان پر 234 رنز بنا سکی۔

فخر زمان کو مین آف دی سیریز جبکہ بابر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 110 رنز اور بابر اعظم نے ناقابل شکست 106 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 85 رنز بنائے۔

اننگز کا جب آغاز ہوا تو پاکستان کے اووپنر فخر زمان کو صرف 20 رنز درکار تھے تاکہ وہ ایک روزہ میچوں میں تیز ترین ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر سکیں اور انھوں نے باآسانی اپنے 18ویں میچ میں یہ ریکارڈ بنا لیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top