Home / Uncategorized / پاکستان کی قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کا دائرۂ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور کر لیا
پاکستان کی قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کا دائرۂ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور کر لیا

پاکستان کی قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کا دائرۂ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور کر لیا

پاکستان کی قومی اسمبلی نے وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھانے سے متعلق بل کثرت رائے سے منطور کر لیا ہے۔

حکمراں اتحاد میں شامل جماعت جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا تو پھر اسے کیوں ایوان میں پیش کیا گیا؟

سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ بل ارکان کی اکثریت کے مطالبے پر پیش کیا گیا۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے اعلیٰ عدلیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ اُنھوں نے اس سے پہلے قانون و انصاف کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top