Home / Uncategorized / پشاور:پی ٹی ایم کا رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر پر احتجاج
پشاور:پی ٹی ایم کا رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر پر احتجاج

پشاور:پی ٹی ایم کا رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر پر احتجاج

پشاور میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے حامیوں نے بلوچستان میں رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پی ٹی ایم خیبرپختونخوا(کے پی) سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ‘وہ اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے’ لیکن بلوچستان حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات کی بجا آوری کی یقین دہانی کے بجائے پی ٹیم ایم کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پرامن مظاہرین’ کے خلاف کارروائی کا مقصد ‘ناانصافی اور برادری کے بنیادی حقوق کے لیے اٹھنے والی پشتون آوازوں کو دبانا تھا’۔

Comments are closed.

Scroll To Top