Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (32)

Home / Uncategorized / پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا دھچکا ، 3وزراءنے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا دھچکا ، 3وزراءنے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا دھچکا ، 3وزراءنے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے 3 اہم  وزراءنے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر کی سیاست میں بھی بڑا دھچکا لگ گیا اور تین وزراءنے پارٹی چھوڑ کر کپتان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے جیالوں میں عبدالماجد خان، چوہدری ارشد  اور محمد حسین کے نام سامنے آئے ہیں جنہوں نے جہانگیر ترین سے ملاقات بھی کی ہے اور اب تینوں وزراءعمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا ۔

عبدالماجدخان وزیربحالیات جبکہمحمدحسین سرگالہ وزیرمنگلاڈیم امورکے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ چوہدری ارشد سابق وزیر برقیات رہ چکے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top