Home / Uncategorized / چینی صدر شی جن پنگ کے عہدے میں 5 سال کی توسیع
چینی صدر شی جن پنگ کے عہدے میں 5 سال کی توسیع

چینی صدر شی جن پنگ کے عہدے میں 5 سال کی توسیع

چینی پارلیمینٹ نے متفقہ طور پر چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کے عہدے میں توسیع کرتے ہوئے انہیں آئندہ پانچ سال کے لیے دوبارہ صدر منتخب کرلیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شی جن پنگ کو ان کی کمیونسٹ پارٹی کے اراکینِ اسمبلی نے فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا تاہم اس کے بعد یہاں یہ سوال ابھر رہا تھا کہ کیا شی جن پنگ کی اینٹی کرپشن فورس کے سربراہ وانگ قیشان ان کے نائب مقرر کیے جائیں گے؟

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے شی جنگ پنگ کے اختیارات کا وسیع اختیارات کو مزید بڑھا دیا اور ساتھ ساتھ اپنے سالانہ سیشن کے دوران ان کا نام آئین میں شامل کرکے ان پر سے 2 مرتبہ پانچ سال کے لیے صدارت اور نائب صدارت کے لیے پابندی کو بھی اٹھا لیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top