Home / Uncategorized / چین: لڑائی نہیں چاہتے لیکن ہم تجارتی جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں
چین: لڑائی نہیں چاہتے لیکن ہم تجارتی جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں

چین: لڑائی نہیں چاہتے لیکن ہم تجارتی جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں

چین کی وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ چین اپنے مفادات کے دفاع کے لیے ’کوئی بھی قیمت چکانے سے نہیں ہچکچائے گا۔‘

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ چین کے خلاف مزید ایک سو ارب ڈالر کے محصول پر غور کریں۔

خیال رہے کہ امریکہ اس سے قبل چین سے درآمد کی جانے والی سینکڑوں اشیا پر پہلے ہی 50 ارب ڈالر کا محصول یا ٹیرف عائد کر چکا ہے اور یہ رقم مزید شامل کی گئی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی سے عالمی منڈیوں عدم استحکام دیکھا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top