Home / Uncategorized / ڈیڑھ صدی بعد چاند گرہن، بلیو اور سپر مون کا نظارہ
ڈیڑھ صدی بعد چاند گرہن، بلیو اور سپر مون کا نظارہ

ڈیڑھ صدی بعد چاند گرہن، بلیو اور سپر مون کا نظارہ

دنیا بھر میں بدھ کی رات آسمان پر ایک انوکھا منظر دیکھا جا رہا ہے جب تین قمری واقعات ایک ساتھ رونما ہو رہے ہیں۔

بدھ کو نہ صرف چاند گرہن ہوا بلکہ مہینے کا دوسرا مکمل چاند زمین سے سب سے کم فاصلے پر بھی ہے۔

اس واقعے کو ‘سپر بلیو بلڈ مون’ یعنی بڑا نیلگوں اور خونی چاند کا نام دیا گیا ہے۔

چاند گرہن 10 بج کر 51 منٹ جی ایم ٹی پر شروع ہوا اور اس کا اختتام 16 بج کر آٹھ منٹ جی ایم ٹی پر ختم ہو گا۔

چاندتصویر کے کاپی رائٹAFP

مغربی نصف کرۂ زمین پر رہنے والے اس کا نظارہ زیادہ بہتر طور پر کر سکیں گے۔ آخری مرتبہ اس نوعیت کا منظر دنیا میں بسنے والوں نے 1866 میں دیکھا تھا۔

‘سپر بلیو بلڈ مون’ یا عظیم نیلگوں خُونی چاند دراصل نیلے چاند کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔

نیلگوں چاند تو اس مہینے میں دوسری مرتبہ طلوع ہو گا لیکن گرہن کی وجہ سے چاند پر پڑنے والا زمین کا عکس سرخ رنگ کا نظر آئے گا اور اسی وجہ سے اسے بلڈ مون یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top