Home / Uncategorized / کابل:طالبان کے خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک
کابل:طالبان کے خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک

کابل:طالبان کے خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک

افغانستان کی حکومت کی جانب سے امن مذاکرات کی دعوت کے باوجود طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل میں کئے گئے کار بم حملے میں کم ازکم 2 شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ کابل میں ہونے والے کاربم حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ طالبان نے کیا ہے جس کا مقصد عالمی سیکیورٹی کمپنی جی فور ایس کو نشانہ بنانا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنرل کے دورہ افغانستان کے بعد کابل میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یہ چوتھا حملہ ہے تاہم شہر کی حفاظت کرنا ہمارا اہم مقصد ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top