Home / Uncategorized / کالے ہرن کے شکار کا مقدمہ: سلمان خان ضمانت کے بعد رہا ہو کر گھر واپس
کالے ہرن کے شکار کا مقدمہ: سلمان خان ضمانت کے بعد رہا ہو کر گھر واپس

کالے ہرن کے شکار کا مقدمہ: سلمان خان ضمانت کے بعد رہا ہو کر گھر واپس

انڈیا میں نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ضمانت منظور ہونے کے بعد بالی وڈ ادکار سلمان خان رہا ہو کر واپس ممبئی میں اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

اس سے پہلے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کا بھی تبادلہ ہونے کے بعد سلمان خان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

اس وقت بھی سلمان خان کے گھر کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور ان کے مداحوں کا ہجوم ہے۔ پولیس اس مجمعے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سلمان خان نے اب سے کچھ دیر پہلے اپنے گھر کی بالکونی میں آ کر مداحوں کو ہاتھ ہلا کر تسلی دی۔

Comments are closed.

Scroll To Top