Home / Uncategorized / کرکٹر حسن علی نے چپ کا روزہ توڑ دیا اہم بات کہہ دی
کرکٹر حسن علی نے چپ کا روزہ توڑ دیا اہم بات کہہ دی

کرکٹر حسن علی نے چپ کا روزہ توڑ دیا اہم بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پڑنےوالے تین چھکوں کا کوئی دباؤ نہیں، اس وقت میں وکٹ لینے کی کوشش کررہا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز کھیلتا ہوا آرہا ہوں –> اور مکمل فٹ ہوں، خوشی کی بات ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،9سال بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔پی ایس ایل تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کے ہاتھوں پڑنے والے تین چھکوں کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ان چھکوں کا کوئی پریشر نہیں کیوں کہ اس وقت وکٹ لینے کی کوشش کررہا تھا،میں ٹیم میں سٹرائیک باؤلر کے طور پر کھیلتا ہوں جس کا پریشر ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر کروں، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پیسرز کی ضرور ہوتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top