Home / Uncategorized / کپل شرما نئے شو سے قبل ایک بار پھر مشکل میں
کپل شرما نئے شو سے قبل ایک بار پھر مشکل میں

کپل شرما نئے شو سے قبل ایک بار پھر مشکل میں

گزشتہ سال بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف کامیڈین کپل شرما کے اپنے ساتھی سنیل گروور کے ساتھ جھگڑا کافی عرصے تک شہہ سرخیوں کا حصہ بنا رہا تھا۔اس جھگڑے کے بعد متعدد فنکاروں نے کپل شرما شو کو چھوڑ دیا تھا اور پھر چینیل نے اسے بند کردیا تھا۔مزید پڑھیں : کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان جہاز میں ہوا کیا؟تاہم کپل شرما اب اسی چینیل پر نئے شو فیملی ٹائم ود کپل شرما کے ساتھ واپس آرہے ہیں اور اس میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں کو واپس لارہے ہیں، تاہم سنیل گروور ان میں شامل نہیں اور لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان لڑائی ایک بار پھر بڑھنے والی ہے۔اس کہانی میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ روز سنیل گروور نے بیان دیا کہ ان سے اس شو کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ‘بھائی آپ جیسے کچھ اور لوگ بھی مجھ سے یہی پوچھ رہے ہیں، لیکن مجھے اس شو کے لیے کوئی کال نہیں آئی، میرا فون نمبر بھی وہی ہے، انتظار کرکے اب میں نے کچھ اور سائن کرلیا ہے۔ آپ لوگوں کی دعاﺅں سے ایک اچھے پراجیکٹ کے ساتھ جڑا ہوں، جلد آپ کے سامنے آتا ہوں’۔ اس ٹوئیٹ نے کپل شرما کے اندر غصہ بھڑکا دیا جنھوں نے ٹوئٹر پر ہی اپنا موقف بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ سنیل کی جانب سے جھوٹ بولا جارہا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top