Home / Uncategorized / ہرن کا نہیں یہ بالی وڈ سٹار سلمان خان کا مقدمہ ہے
ہرن کا نہیں یہ بالی وڈ سٹار سلمان خان کا مقدمہ ہے

ہرن کا نہیں یہ بالی وڈ سٹار سلمان خان کا مقدمہ ہے

سلمان خان کو راجستھان کے جودھپور کے نواح میں 20 برس قبل دو نایاب ہرنوں کے شکار کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا دی گئی ہے۔ یہ کالے چنکارا ہرن نایاب نسل کے ہیں اور راجستھان کے ریگستانی میدانوں میں اکثر دکھائی دیتے ہیں۔

سلمان خان سنہ 1998 میں فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی شوٹنگ کے لیے جودھپور میں تھے۔ یہ فلم ملٹی سٹار تھی۔ اس میں سلمان کے علاوہ لیڈ رولز میں سیف علی خان، تبو ، سونالی بیندرے، اور نیلم بھی تھیں۔ یہ فیملی فلم بہت کامیاب ہوئی تھی۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان نے مقدمے کے مطابق ہرنوں کو بندوق سے مارا تھا۔

یہ سبھی ایک جیپ میں سوار تھے اور باقی سبھی سٹارز پر الزام تھا کہ انھوں نے سلما ن کو ہرن مارنے کے لیے اکسایا تھا۔ یہ ثابت نہیں ہوسکا اور وہ سبھی چھوٹ گئے۔ سلمان کو سزا ہو گئی ہے۔ حالانکہ وہ ہرنوں کو مارنے سے انکار کرتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top