Home / Uncategorized / یروشلم: دیوارِ گریہ کے قریب برہنہ فوٹو شوٹ پر ہنگامہ
یروشلم: دیوارِ گریہ کے قریب برہنہ فوٹو شوٹ پر ہنگامہ

یروشلم: دیوارِ گریہ کے قریب برہنہ فوٹو شوٹ پر ہنگامہ

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی فنکارہ مریسا پیپن کو اسرائیل میں یہودیوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے سامنے برہنہ تصویر کھنچوانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

مریسا پیپن نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھت پر کھینچی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس کے پس منظر میں دیوارِ گریہ نظر آ رہی تھی۔

اس مقدس مقام کے منتظم ایک راہب نے اس واقعے کو ’گمبھیر اور افسوس ناک‘ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ مریسا پیپن کو گذشتہ سال مصر میں ایک قدیم خانقاہ میں برہنہ تصاویر لینے پر کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top