Home / Union / یوم پاکستان: قوم ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیئے متحد

یوم پاکستان: قوم ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیئے متحد

ایک ایسا ملک جس کی سرحدوں پر روز اول سے تناﺅ ہو، بیگانے اس کے وجود کو مٹانے کے درپے ہوں اورپاکستانی میر جعفرو صادق اپنی خدمات بڑھ چڑھ کر پیش کر ہوں،ایسے میں ارضِ پاک کی سرحدوں کے محافظ مگر اپنے فرائض سے غافل نہیں۔ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے انہوں نے ان قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے جو پاکستان کو عراق، افغانستان، لیبیا اور شام و یمن بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

ایک بہتر اور مضبوط تر پاکستان کی قوم وطن عزیز کے محافظوں کے ہمراہ دو ہزار اٹھارہ کا تئیس مارچ ہمشیہ کی طرح روایتی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔ دہشت گردی اور معاشی بدحالی کے موسموں کے باوجود قوم کا ملی جوش ترو تازہ ہے۔

23مارچ۔۔ایک عہد ساز دن ہے۔انیس سو چالیس میں جب لاہور کے منٹو پارک( المشہور مینار پاکستان) میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی ہندو بنیئیے اور انگلش استعمار سے آزادی کی بنیاد درکھی گئی۔ جس کے نتیجے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں صرف سات برسوں میں ارض پاک کی صورت میں ایک ستارہ عالم افق پر نمودار ہوا۔

آزادی کے وقت پاکستان کے مین سیکریٹریٹ میں ایک ٹیبل ، ایک کرسی اور ایک قلم کے سوا کچھ نہیں تھا اور پاکستان کے حصے کی رقم بھی ہڑپ کر لی گئی تھی ، آج خدا کے فضل اور قوم کے اچھے دماغوں اور محب وطن جابنازوں کی بدولت پاکستان کا شمار دنیا کے اہم ترین ممالک میں کیا جاتا ہے۔

ہمسائے بھارت کے آنجہانی پنڈت نہرو نے کہا تھا کہ پاکستان شبنم کے قطروں کی طرح تحلیل ہو جائے گا لیکن الٹی ہو گئی سب تدبیریں۔پاکستان دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا اور آج وہ  بھارت کے برابر کی ایٹمی قوت ہے ۔

یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے مرکزی تقریب اسلام آباد میں مسلح افواج کے شاندار پریڈ ہوگی جس میں سری لنکا کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top