Home / Uncategorized / ’یہی خواب تھا کہ پاکستان جاؤں اور بلاخوف لوگوں سے ملوں‘
’یہی خواب تھا کہ پاکستان جاؤں اور بلاخوف لوگوں سے ملوں‘

’یہی خواب تھا کہ پاکستان جاؤں اور بلاخوف لوگوں سے ملوں‘

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی نے ساڑھے پانچ برس کے وقفے کے بعد اپنے آبائی وطن پاکستان پہنچنے پر کہا ہے کہ یہ ان کی زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے کہ وہ اپنے وطن میں اپنی مٹی پہ کھڑی ہیں۔

20 سالہ ملالہ کو اکتوبر 2012 میں طالبان کے قاتلانہ حملے کے بعد علاج کے لیے انگلینڈ منتقل کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد حصولِ تعلیم کے لیے وہیں مقیم ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top