Home / Uncategorized / 2نومبر کو راولپنڈی بھی بند کریں گے جس نے جو کرنا ہے کر لے ، نواز شریف کو انجام تک پہنچا کر رہیں گے : شیخ رشید
2نومبر کو راولپنڈی بھی بند کریں گے جس نے جو کرنا ہے کر لے ، نواز شریف کو انجام تک پہنچا کر رہیں گے : شیخ رشید

2نومبر کو راولپنڈی بھی بند کریں گے جس نے جو کرنا ہے کر لے ، نواز شریف کو انجام تک پہنچا کر رہیں گے : شیخ رشید

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دفعہ 144کے کل 144ٹکرے کر دوں گا ۔”جس نے جو کرنا ہے کر لے دو نومبر کو راولپنڈی بھی بند کریں گے “ ، نواز شریف کو انجام تک پہنچا کر رہیں گے ۔ ابھی توہم نے کچھ کیا ہی نہیں جو کرنا ہے کل کریں گے ۔ 

بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے Image result for sheikh rasheedانہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور پولیس ہمارے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے تاہم اگر گرفتار ہوا تو جیل سے پروگرام کروں گا اور گرفتاری کے خلاف عدالت نہیں جاﺅں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ آج سے ہی احتجاج شروع کردیں ۔”آج تک نوازشریف اور شہبازشریف کالحاظ کرتا آیا ‘۔حالات خراب ہو گئے تو یہ لندن چلے جائیں گے ۔ دو نومبر کو لال حویلی سے لاکھوں کارکن احتجاج کیلئے نکلیں گے ۔
انہو ں نے کہا کہ دو نومبر کو چاندنی چوک سے اسلام آباد تک ہر گلی محلے سے لوگ نکلیں گے ۔ حکومت نے ہماری بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جبکہ پیپلز پارٹی نے آج تک ہماری Image result for nawaz sharifعورتوں کے گھروں پر چھاپے نہیں مارے ۔لال حویلی اگر پانچ مرلے سے زیادہ ہوئی تو حکمرانوں کو دے دونگا ۔

انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف یا شہباز شریف لال حویل میں خطاب کرتے تھے تو تب یہ قانونی تھی اور اب عمران خان نے خطاب کرنا ہے تو غیر قانونی ہو گئی ۔”عمران خان ضرور خطاب کریں گے اور جلسہ بھی ہو کر رہے گا “۔

Comments are closed.

Scroll To Top